نواز شریف کی نااہلی؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار


نواز شریف کی نااہلی؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار

پاناما کیس کا فیصلہ پاکستانی بازارِ حصص پر بھی منفی اثرات مرتب کررہا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج صبح شدید مندی سے آغاز کرنے کے بعد اب تک شدید مندی کا شکار ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پی ایس ایکس 100 انڈیکس، مارکیٹ اوپننگ کے ابتدائی ایک گھنٹے میں 1100 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45146 کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوپہر بارہ بجے یہ انڈیکس 45186.28 پر تھا جس میں ہونے والی تبدیلی 719.48 پوائنٹس میں کمی کو ظاہر کرتی ہے جو منفی 1.57 فیصد کے مترادف ہے۔

آج صبح سے اب تک پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 53,793,240 حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 4 ارب 39 کروڑ 13 لاکھ 99 ہزار 80 روپے رہا۔ اسی وقفے میں پی ایس ایکس انڈیکس زیادہ سے زیادہ 45905.76 اور کم سے کم 44757.16 پر رہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری