العوامیہ پر آل سعود کے حملے جاری، تازہ بربریت میں ایک اور شیعہ مسلمان شہید


العوامیہ پر آل سعود کے حملے جاری، تازہ بربریت میں ایک اور شیعہ مسلمان شہید

ذرائع کے مطابق سعودی فوجیوں نے جمعرات کے روز العوامیہ کے شکراللہ نامی محلے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی فوجیوں نے منگل کی رات سے شیعہ آبادی والے محصور علاقے العوامیہ پر گولہ باری کا سلسلہ بھی تیز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شیعہ نشین شہر العوامیہ میں سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں کی تازہ بربریت اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شیعہ مسلمان حسین ابراہیم الزاہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قطیف میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے معاندانہ اور بہیمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

مشرقی سعودی عرب میں سن دوہزار گیارہ سے عوامی مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس علاقے کے عوام، سیاسی، سماجی اور مذہبی ناانصافیوں کے خاتمے اور بنیادی حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کی شاہی حکومت عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کے بجائے انہیں طاقت اور تشدد کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری