مسجد الاقصیٰ پر صہیونیوں کے غاصبانہ قبضے کیخلاف تہران میں مظاہرہ


مسجد الاقصیٰ پر صہیونیوں کے غاصبانہ قبضے کیخلاف تہران میں مظاہرہ

ایران کے دارالحکومت تہران میں آج نماز جمعہ کے بعد لاکھوں ایرانیوں نے فلسیطنی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی عوام دارالحکومت تہران میں فلسطینیوں کے حق میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں شرکاء نے ناجائز صہیونی ریاست کی بربریت اور حالیہ مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

مظاہرین نے احتجاجی ریلی میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب صیہونی ریاست، امریکہ اور آل سعود کے خلاف نعرے بازی کی۔

فلسطین سمیت یمن، شام اور میانمار میں مسلمانوں کے قتل پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعوے داروں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی مظاہرین نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک میں بے گناہ بچے اور عورتوں کی معصوم جانوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ سامراجی قوتوں کی سازش کے مقابلے میں اپنی خاموشی توڑ دیں اور متحد ہو کر امریکہ و ناجائز اسرائیلی ریاست کے مضموم عزائم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

مظاہرین نے ایران مخالف نئی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملکی حکام سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ایسے مغرضانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری