ایک تصویر، ایک نگاہ/ بن سلمان کا دوسرا جان لیوا بوسہ، بیٹے کی بھینٹ چڑھے گا باپ !


ایک تصویر، ایک نگاہ/ بن سلمان کا دوسرا جان لیوا بوسہ، بیٹے کی بھینٹ چڑھے گا باپ !

سلمان بن عبد العزیز اپنی دیرینہ عادت کے مطابق آرام کرنے کی غرض سے مراکش کے سفر پر نکل رہا تھا اور سب سعودی شاہزادے اس کے دربار میں حاضر تھے، تبھی بن سلمان نے وہی حرکت کی جو اس نے اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ کی تھی۔

خبر رساں دارے تسنیم کے مطابق ، 21 جون کی صبح جب سعودی عوام اٹھے تو انہیں وہ خبر سننے کو ملی جو ان کے لئے چونکا دینے والی بھی نہیں تھی لیکن انہیں بے چین ضرور کر گئی۔

ان کے اور ملک کے نامعلوم اور مبہم مستقبل کے لئے ایک 32 سالہ منصب طلب سعودی شاہزادے کے ولی عہد بننے کی تھی جو ایک منظم سازش اور امریکہ کی حمایت کے سبب اپنے چچا زاد بھائی محمد بن نائف کو برطرف کرتے ہوئے ملک کا ولی عہد بن بیٹھا تھا اور بادشاہت تک پہنچنے کے لئے اپنی راہ مزید ہموار کر لی تھی۔

اسی دن میڈیا نے ایک تصویر نشر کی جس میں دکھایا گیا کہ معزول سعودی ولی عہد محمد بن نائف محمد بن سلمان کے کمرے میں داخل ہو رہا ہے تاکہ اجباری بیعت کے مرحلے سے گزر سکے لیکن اس پورے منظر میں جس چیز نے لوگوں کو حیران کیا وہ محمد بن سلمان کا سلوک تھا جو محمد بن نائف کو دیکھ کر پہلے تھوڑا خم ہوا پھر جھک کر اس کے پیروں کو چوم لیا۔

ایک مہینہ قبل محمد بن سلمان نے جھک کر محمد بن نائف کے پیروں کا بوسہ لیا تھا اب دو دن پہلے جھک کر اپنے باپ کے سعودیہ چھوڑنے سے پہلے اس کے پیروں کا بوسہ لیا۔

سلمان بن عبد العزیز اپنی دیرینہ عادت کے مطابق آرام کرنے کی غرض سے مراکش کے سفر پر نکل رہا تھا اور سب سعودی شاہزادے اس کے دربار میں حاضر تھے تبھی بن سلمان نے وہ حرکت کہ جس سے سب حیران رہ گئے سعودی ولی عہد نے جھک کر سلمان بن عبد العزیز کے پیروں کا بوسہ لیا۔

 اس اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ بن سلمان نے اس سے پہلے محمد بن نائف کے پیروں کا بوسہ لیا اور اسے معزول کرتے ہوئے گھر میں نظر بند کر دیا اور اب اپنے باپ کے پیر چوم رہا ہے اسے بھی جلدی ہی معزول کر دے گا۔

سلمان بن عبد العزیز نے سعودی عرب چھوڑنے سے پہلے تمام امور مملکت محمد بن سلمان کے سپرد کر دئے اور طنجہ چلے گئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری