تازہ امریکی پابندیاں مشرق وسطیٰ میں تہران کے کردار پر انتقام/ سنی بلاک کے ذریعہ ایران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے


تازہ امریکی پابندیاں مشرق وسطیٰ میں تہران کے کردار پر انتقام/ سنی بلاک کے ذریعہ ایران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے

معروف تجزیہ کار اور "یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس" کے جنوبی ایشیا کے وائس پریزیڈنٹ معید یوسف کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران اور روس پر لگائی جانے والی تازہ پابندیاں مشرق وسطیٰ میں ایران اور روس کے کردار پر ایک جوابی کارروائی ہیں۔

تسنیم نیوز کے ساتھ انٹرویو میں معروف تجزیہ کار اور "یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس" کے جنوبی ایشیا کے وائس پریزیڈنٹ معید یوسف کا کہنا تھا کہ امریکہ، ایران کے خلاف اسرائیل اور سعودی عرب کے ساتھ ملکر مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔

حالیہ پابندیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران پر نئی پابندیوں کا زیادہ اثر نہیں ہوگا چونکہ جو پابندیاں عرصہ دراز سے ایران پر لگائی گئی تھیں، ان میں کسی حد تک کمی ہونا شروع ہوئی تھی۔ یہ پابندیاں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر انہیں ختم بھی کر لیا جائے تو راتوں رات ان کا اثر مرتب نہیں ہوتا۔ اوبامہ دور میں ایران کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے ان پابندیوں میں کمی کی گئی تاہم ٹرمپ کے آتے ہی پالیسی تبدیل ہوئی اور اب امریکہ ایک دفعہ پھر سنی بلاک اور سعودی عرب کے ذریعہ ایران کے خلاف گھیرا تنگ کر رہا ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری