نائیجیریا؛ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن پر بوکو حرام کا حملہ، 50 سے زیادہ افراد جاں بحق


نائیجیریا؛ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن پر بوکو حرام کا حملہ، 50 سے زیادہ افراد جاں بحق

دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے نائیجیریا کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کی ٹیم پر حملہ کرکے 50 سے زیادہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کے مطابق نائیجیریا کی بورنو ریاست کے علاقے میگومیری میں بوکو حرام کے مسلح جنگجوں نے این این پی سی کے ماہرین کے قافلے پر دھاوا بولا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق این این پی سی کے مذکورہ ماہرین کو اغوا کیا گیا۔تاہم بعد ازاں یہ اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے انہیں قتل کرنا شروع کردیا۔

اس واقعے سے منسلک ایک ذرائع نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ اس حملے میں اب تک 50 سے زائد افراد کی لاشیں لائی جا چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید لاشیں لائی جا رہی ہیں جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ بوکو حرام نے این این پی سی کے ماہرین کو اغوا نہیں کیا تھا بلکہ انہیں قتل کرنے کے لیے حملہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری