امریکی وزارت خزانہ نے 6 ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد کی


امریکی وزارت خزانہ نے 6 ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد کی

امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے سیٹیلائٹ راکٹ تجربے کا بہانا بنا کر ایران کی 6 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کی وزارت خزانہ نے ایران کے سیٹیلائٹ راکٹ کے کامیاب تجربہ کا بہانا بنا کر ایران کی 6 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ایران کے کامیاب تجربہ کے بعد امریکہ نے ایک بار پھر عالمی ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کی امیر المومنین، شہید کریمی، شہید  چراغی، شہید رستگار جیسی 6 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا یہ تجربہ عالمی ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا یہ اقدام سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے خلاف ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری