القاعدہ اور داعش نےجہاد اور شریعت کے نام پر پوری دنیا میں مسلمانوں کا ہی قتل عام کیا، کشمیر مزاحمتی تحریک


القاعدہ اور داعش نےجہاد اور شریعت کے نام پر پوری دنیا میں مسلمانوں کا ہی قتل عام کیا، کشمیر مزاحمتی تحریک

مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی خالص مقامی تحریک ہے ہمارا ہدف اور مقصد بھارت کے جبری قبضے سے آزادی پانا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہندوستانی زیرانتظام کشمیر میں القاعدہ کی جانب سے نئی سیل قائم کرنے کے دعوے کے ساتھ ہی مزاحمتی جماعتوں اور مسلح تنطیموں نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

کشمیر میں سرگرم مسلح تنظیموں نے القاعدہ اور داعش کے خلاف پہلے ہی اپنا ردعمل ظاہر کیا تھا متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین اور لشکر طیبہ کے داعش اور القاعدہ مخالف بیان کے بعد مشترکہ مزاحمتی قیادت نے بھی القاعدہ اور داعش کے خلاف بیان جاری کیا ہے۔

کشمیر نیوز سروس کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت محمد یاسین ملک، سید علی شاہ گیلانی اور میرواغظ مولوی محمد عمر فاروق نے مشترکہ طور پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد خالص مقامی تحریک ہے اور ہمارا پہلا اور آخری ہدف بھارت کے جبری قبضے سے آزادی پانا ہے۔

انہوں نے کشمیر کی تحریک آزادی میں داعش اور القاعدہ کے رول کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ان تنظیموں کے ساتھ کوئی لینا دینا  نہیں ہے انہوں نے کہا بھارتی ایجنسیاں خطرناک منصوبے کے تحت ہماری تحریک کو بدنام کرنے کے لئے اور اس تحریک کی مقامی ساخت مٹانے کے لئے یہاں کے کچھ افراد کو استعمال میں لاکر کاروائیاں کرنا چاہتے ہیں جبکہ اصل میں ان کا مسئلہ کشمیر کے ساتھ کوئی وابستگی نہیں ہے اور نہ ہی ان تنظیموں کا یہاں کوئی وجود پایا جاتا ہے۔

کشمیر کی تحریک آزادی میں القاعدہ اور داعش کے رول کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مسترکہ قیادت نے کہا ہے جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی خالص مقامی تحریک ہے القاعدہ کی جانب سے کشمیر میں دستک دینا انتہائی خطرناک ہے انہوں نے کہا دنیا کے امن پسند اور انصاف پسند قوموں  نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت  کو تسلیم کیا ہے اور ہم اس متنازعہ مسئلے کو پر امن طور پر حل کرنے کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا جہاں تک القاعدہ اور داعش کا تعلق ہے انہوں نے اسلام اور شریعت کے نام پر صرف مسلمانوں کا خون بہایا ہے اور کہی پر بھی کسی غاصب اور قابض کے خلاف کوئی جدوجہد نہیں کی اور نہ ہی وہ کسی جگہ شریعت نافظ کرنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے کہا ان تنظیموں سے مسلمانوں کو ہی خمیازہ بھگتنا پڑا اور جہاں کہی بھی مسلمان اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے تھے انہوں نے ان مسلمانوں کا ہی قتل عام کیا جس کی تازہ مثال شام عراق اور افغانستان ہے جہاں معصوم بچوں خواتین اور مردوں کے لاشوں کے ڈھیر لگا دئے گئے اور ان ممالک کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا۔

مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ بھارت ہماری تحریک کو عالمی سطح پر دہشتگردی کی لیبل لگانا چاہتا ہے ااسی لئے ایسے حربے استعمال کر رہا ہے انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے کسی کے مکر و فریب میں نہ آئے اور باہمی اتحاد کے ساتھ بھارتی جبری قبضے کے خلاف آزادی کے لئے جدوجہد کریں۔

درایں اثنا ڈاریکٹر جنرل آف پولیس شیش پال وید نے معاملہ کو تحقیق طلب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بعد ہی اس پر کوئی رائی زنی کی جاسکتی ہے تاہم انہوں نے کہا ہمارے نزدیک ہر کوئی بندوق اٹھانے والا شدت پسند ہوتا ہے  خواہ کسی بھی تنظیم سے تعلق رکھتا ہو انہوں نے کہا القاعدہ کی کشمیر یونٹ کی قیام کے اعلان کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اس حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا کہ کشمیر میں کونسی جہادی تنطیمیں سرگرم ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری