اسد عاشورا؛ گلگت بلتستان میں سال میں دو مرتبہ روز عاشورا منایا جاتا ہے + ویڈیو اور تصاویر


اسد عاشورا؛ گلگت بلتستان میں سال میں دو مرتبہ روز عاشورا منایا جاتا ہے + ویڈیو اور تصاویر

ماہ محرم کے علاوہ بلتستان میں اسد کے مہینے میں بھی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس عزا اور جلوس عزا منعقد کئے جاتے ہیں

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نواسہ رسول، جگر گوشہ بتول، فرزند حیدر کرار حضرت امام حسین (ع) اور ان کے باوفا ساتھیوں نے میدان کربلا میں جو قربانیاں پیش کیں ان کی یاد میں ماہ محرم میں دنیا بھر کے مومنین عزاداری کرتے ہیں۔

ماہ محرم کے علاوہ بلتستان میں اسد کے مہینے میں بھی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس عزا اور جلوس عزا منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کی تپتی دھوپ میں دی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کر سکیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی اسکردو میں اسد عاشورہ کے موقع پر جلوس عزا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے گئے۔

اس سلسلے میں اسکردو میں درجن سے زائد جلوس عزا بر آمد ہوئے، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے خانقاہ معلیٰ گمبہ اسکردو میں اختتام پذیر ہوئے۔

جلوس عزا میں ہزاروں لوگ شریک تھے۔ ان ماتمی دستوں میں دستہ عباسیہ شگری کلاں، دستہ اصغریہ چنداہ، انجمن فدائیان قمر بنی ہاشم تنجوس، دستہ سقائے سکینہ شگری بالا، دستہ اکبریہ نوجوانان چنداہ، دستہ عباسیہ نوجوانان کچورا، دستہ آل عباء حوطو، دستہ عباسیہ گیول، دستہ حسینیہ کتپناہ، دستہ حیدریہ رنگاہ شامل تھے۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری