ماسکو کا واشنگٹن کو دندان شکن جواب؛ 755 امریکی سفارتکار روس چھوڑنے پر مجبور


ماسکو کا واشنگٹن کو دندان شکن جواب؛ 755 امریکی سفارتکار روس چھوڑنے پر مجبور

ماسکو کے حکم کے تحت امریکہ کے 755 سفارتکار روس چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس کے دو عہدے داروں کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے روس نے حکم جاری کیا ہے جس کے تحت امریکہ اپنے 755 سفارتکاروں واپس اپنے ملک بلانے پر مجبور ہوگا۔

روسی حکومت نے ان سفارتکاروں کو یکم ستمبر تک ملک چھوڑنے کا وقت دیا ہے۔

روسی حکومت نے حکم صادر کیا تھا کہ امریکہ روس میں موجود اپنے سفارتخانے اور قونصیلیٹ میں کام کرنے والوں کی تعداد میں کمی کرے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے 1200 سے زائد سفارتکار روس میں کام کر رہے ہیں۔

امریکی سفارتی مشنز کے 755 ارکان کے نکلنے کے بعد ماسکو میں امریکی عملے کے ارکان کی تعداد 455 ر ہ جائے گی جو اس عملے کے برابر ہوگی جو روس کا امریکہ میں تعینات ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری