جشن آزادی اسپیشل؛ یادگار پاکستان میوزیم سے تسنیم نیوز کی خصوصی وڈیو رپورٹ


جشن آزادی اسپیشل؛ یادگار پاکستان میوزیم سے تسنیم نیوز کی خصوصی وڈیو رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود یادگار پاکستان wax میوزیم میں مسلمانوں کی برصغیر میں آمد، جنگ آزادی، تحریک پاکستان اور پاکستان کے معرض وجود میں آنے تک کے تمام مراحل کو مجسموں، تصاویر، مختلف پینٹنگز اور پتھروں پر کندہ کاری کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود یادگار پاکستان wax میوزیم میں مسلمانوں کی برصغیر میں آمد، جنگ آزادی، تحریک پاکستان اور پاکستان کے معرض وجود میں آنے تک کے تمام مراحل کو مجسموں، تصاویر، مختلف پینٹنگز اور پتھروں پر کندہ کاری کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

میوزیم میں برصغیر میں مسلمانوں کی آمد، ہندوستان میں مغلیہ دور حکومت، پہلی جنگ آزادی، جب بزور قوت برطانوی غلامی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ محکوم عوام کی جابر نوآبادیاتی طاقت کے چنگل سے نجات پانے کی سرتوڑ کوشش تھی۔

اس میوزیم میں علامہ محمد اقبال علیہ رحمہ کے خطوط، روزنامچے، ذاتی نوٹ بک، پاس بک اور ان کے روزمرہ استعمال کا سامان بھی رکھا گیا ہے۔

قرارداد لاہور 1940 جس کے چار سو الفاظ نے ایک قوم کی تقدیر بدل دی اس کا منظر بھی پیش کیا گیا ہے۔ میوزیم کے آخری حصے میں تشکیل پاکستان کے بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری