پاک آرمی چیف کی چین پیپلزلبریشن آرمی کے 90ویں یوم تاسیس پر فوجی پریڈ میں شرکت + تصاویر


پاک آرمی چیف کی چین پیپلزلبریشن آرمی کے 90ویں یوم تاسیس پر فوجی پریڈ میں شرکت + تصاویر

منگولیا کے تربیتی بیس کیمپ میں ہونے والی فوجی پریڈ کے مہمان خصوصی چین کے صدر شی جن پنگ تھے جس میں پاکستان آرمی چیف سمیت پاک فوج کے جوانوں نے بھی شرکت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین میں پیپلزلبریشن آرمی کے نوے ویں یوم تاسیس پرفوجی پریڈ ہوئی جس میں جدید ہتھیاروں اور جنگی ساز و سامان کی نمائش بھی کی گئی۔

اس تقریب میں پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیٹ پاک فوج کے جوان بھی شریک تھے جبکہ اس پریڈ کے مہمان خصوصی خود چینی صدر شی جن پنگ تھے۔

پاکستانی افواج کی جانب سےچائنیز پیپلزلبریشن آرمی کے90یوم تاسیس پرمبارکباد دی گئی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے شی جن پنگ چین کےسینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین اور کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔

فوجی وردی پہنے صدر شی جن پنگ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پرشی جن پنگ نےفوجی جوانوں کےعزم و حوصلے کو سراہا۔ پریڈ میں بارہ ہزاراہلکاروں نےحصہ لیا۔ دفاعی سازوسامان کا چالیس فیصد حصہ پریڈ میں موجود تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری