متحدہ عرب امارات کے جیلوں میں بند یمنیوں کی مبہم داستان اور امریکیوں کی چالبازی


متحدہ عرب امارات کے جیلوں میں بند یمنیوں کی مبہم داستان اور امریکیوں کی چالبازی

جنوبی یمن میں متحدہ عرب مارات کی قید میں بند یمنی باشندوں کے اہل خانہ نے صنعاء میں ریڈکراس سوسائٹی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گرفتاری، یرغمال بنانا، آزار و اذیت کے ساتھ ٹارچر کرنا، جانوروں جیسا وحشیانہ سلوک یمنیوں کی سرنوشت نہیں ہے بلکہ متحدہ عرب امارات کے زیر نگرانی جنوبی یمن میں مخفی جیلوں میں قید یمنیوں کا یمن جنگ کو ہر حال میں اپنے مفاد میں ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایک یمنی شہری نے کہا کہ متجاوز اماراتی فوج کی اس خفیہ جیل اور وہاں جاری ناروا سلوک ہمارے برحق اور سچا نیز مظلوم ہونے کا واضح ثبوت ہے لیکن جو بات ابھی پوشیدہ ہے وہ ان سب سے ہولناک ہے۔

صنعاء میں ریڈکراس سوسائٹی کے سامنے یمنی عوام نے مظاہرہ کرتے ہوئے عزت انسانی کے خلاف ان مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کس مطالبہ کیا ہے۔

ایک اور یمنی شہری نے کہا کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انسانی حقوق کی طرف توجہ دیں اور یمنی قیدیوں کی حالت کی تحقیقات کریں۔ متجاوز اتحاد کی جیلوں می بند یمنیوں کی حالت بہت تشویشناک ہے۔

ایک یمنی خاتون نے تسنیم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تمام تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اقدام کریں۔ آج کا ہمارا یہ احتجاج ان کے لئے اس سلسلے میں آخری فرصت ہے۔ قیدیوں کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق سلوک کیا جائے یا کم سے کم ان سے انسان دوست سلوک تو کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ ڈیڑھ برس سے متحدہ عرب امارات کی قید میں بند ایک قیدی کی ماں نے کہا کہ میرے بیٹے کا نام فیصل جامع ہے۔ میں نہیں جانتی کہ مآرب میں اس کے ساتھ کیا سلوک ہوا، نہ ہمیں اس کی خبر ہے، نہ ہی اسے ہماری کوئی خبر۔

حالانکہ امریکی وزارت دفاع نے اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کسی بھی مشارکت کا انکار کیا ہے لیکن یمن کے باشندوں نے بین الاقوامی رپورٹ کی بنیاد پر ان جرائم میں امریکہ کی شمولیت کی تائید کی ہے۔ وہ سوال کرتے ہیں کہ انسانی حقوق کی علمبردار تمام بین الاقوامی تنظیموں کا رد عمل کیا ہے؟

متحدہ عرب امارات کے قید خانے یمن کو اس کے اہداف تک پہنچنے سے نہیں روک سکتے بلکہ یمنی عوام کے برحق ہونے کی زندہ ثبوت ہے اور اس بات کی واضح دلیل ہے کہ آل سعود نے اپنے آلہ کاروں کے ساتھ مل کر یمن پر ظالمانہ حملہ کیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری