سعودی فورسز کی گولہ باری کے بعد العوامیہ کے خستہ حال مناظر / تصویری رپورٹ

خبر کا کوڈ: 1480591 خدمت: اسلامی بیداری
العوامیة 30-7-2017

سعودی فورسز 80 دنوں سے العوامیہ شہر کو شیعہ مسلمانوں سے خالی کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فورسز نے 80 دنوں سے العوامیہ شہر کو خالی کروانے کی خاطر اس علاقے کے میکنوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سی یہاں کے شیعہ مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آل سعود کے سیکورٹی فورسز نے العوامیہ شہر کو خالی کرانے کا منصوبہ 80 دنوں سے جاری رکھا ہوا ہے اور نہتے عوام کے گھروں پر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے شیلنگ کی جارہی ہے۔

فورسز کی شیلنگ میں کم سے کم 23 افراد شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ فورسز کی فائرنگ کی زد میں آکر کئی غیر ملکی محنت کش بھی شہید ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی شیلنگ نے العوامیہ کو سخت نقصان پہنچایا ہے جس کی بعض تصاویر قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری