افغانستان؛ اہل تشیع مساجد پر خونی حملے جاری، ھرات میں 30 نمازی شہید اور درجنوں زخمی

افغانستان؛ اہل تشیع مساجد پر خونی حملے جاری، ھرات میں 30 نمازی شہید اور درجنوں زخمی

افغانستان کے شہر ہرات میں ایک مسجد پر حملہ کرکے دسیوں نمازیوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی  رپورٹ کے مطابق  مسجد میں دھماکا اس وقت  ہوا جب لوگ نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ظاہری طور پر کار بم کے ذریعے کیا گیا اور  دھماکے کے فورا بعد دوسرے حملہ آور نے نمازیوں  پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے شہاتوں میں اضافہ ہوا۔

مقامی لوگوں کا  کہنا ہے کہ  شہادتوں  میں مزید اضافے کا خدشہ   ہے۔

یاد رہے ہرات کا شمار افغانستان کے پرامن شہروں میں ہوتاہے۔

واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان میں آل سعود  اور آل یہود کے حمایت یافتہ دہشت گرد آئے روز کلمہ گو نمازیوں کو ہی ظلم و بربریت کا نشانہ بنا کر اپنے ناپاک آقاؤں کو خوش کرانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری