مشہد مقدس کا اسلامی ثقافتی دارالخلافہ کے طور پر انتخاب ایک قابل تحسین کاوش + ویڈیو


مشہد مقدس کا اسلامی ثقافتی دارالخلافہ کے طور پر انتخاب ایک قابل تحسین کاوش + ویڈیو

پاکستان کی معروف مذہبی اسکالر قرآن کا کہنا ہے کہ دنیائے اسلام کا ثقافتی دارالخلافہ 2017ء کے طور پر مشہد مقدس کا انتخاب انتہائی اچھی اور قابل تحسین کاوش ہے۔

معروف پاکستانی اسکالر خانم طیبہ بخاری نے تسنیم نیوز کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیائے اسلام کا ثقافتی دارالخلافہ 2017ء کے طور پر مشہد مقدس کا انتخاب انتہائی اچھی اور قابل تحسین کاوش ہے، اس کاوش کے ذریعے امام رضا علیہ السلام کی تعلیمات کی جانب دنیائے انسانیت کو متوجہ کیا گیا ہے۔

امام رضا علیہ السلام سیمینار کے حوالے سے خانم طیبہ بخاری کا کہنا تھا کہ ایسے سیمینار کے ذریعے امام علیہ السلام کی شخصیت سے آشنائی حاصل ہوتی ہے، جس سے معاشرے میں ایک تحرک پیدا ہوتا ہے۔ جاننے والوں کے اندر بھی ایک ولولہ پیدا ہوتا ہے کہ ان شخصیات کے تذکرے سے کس طرح اپنی زندگیوں کو مشکبار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ایسے سیمینار کے ذریعے ان ذوات مقدسہ میں دلچسپی لیتے ہیں، امام رضا علیہ السلام کی سیرت کو اجاگر کرنے کے لئے سارا سال پورے پاکستان میں ایسے سیمینار ہوتے رہنا چاہییں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری