شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایوان صدر میں نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ارکان پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

صوبائی گورنرز اور غیر ملکی سفارتکار بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

صدر ممنون حسین نے شاہد خاقان عباسی سے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری