امام خامنہ ای کے بیان سے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھا ہے + ویڈیو


امام خامنہ ای کے بیان سے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھا ہے + ویڈیو

صدر آزاد جموں و کشمیر نے حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے کشمیر کے حوالہ سے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا اور پوری ایرانی قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اسی طرح بین الاقوامی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر اور ہندوستان کے مظالم کی طرف دلاتا رہے گا۔

صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کشمیر کے حوالہ سے جو بیان دیا ہے ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پوری ایرانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس بیان کے باعث مصیبتوں کا شکار کشمیری قوم اور ہمارے بہن بھائیوں کا حوصلہ بڑھا ہے، ہمیں امید ہے کہ ایران اسی طرح بین الاقوامی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر اور ھندوستان کے مظالم کی طرف دلاتا رہے گا۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری