نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ہڑتال/ انٹرنیٹ سروس معطل

نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ہڑتال/ انٹرنیٹ سروس معطل

حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مکمل طور پر ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف حریت کی اپیل پر مکمل طور پر ہڑتال ہے جس کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔

دوسری طرف قابض انتظامیہ نے سری نگر میں کرفیو لگانے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی شہر سمیت مختلف علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

کشمیری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق قابض انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بھی مکمل طور پر معطل کردی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری