آرمی ڈے کے موقع پر؛

بشار اسد: شام کو بے مثال و بدترین دشمنی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

خبر کا کوڈ: 1481115 خدمت: دنیا
مصاحبه بشار اسد با تلویزیون ژاپنی

شام کے صدر بشار اسد نے شامی فوج کے 72 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کے صدر مملکت بشار اسد نے شامی فوج کے 72 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شام تکفیری ٹولے کی دشمنی کا شکار ہے تاریخ میں ایسی انسان دشمنی، نفرت، کینہ اور عداوت کی مثال نہیں ملتی۔ اس دشمنی کے پس پردہ بین الاقوامی اور علاقائی طاقتیں کارفرما ہیں جو ایک مدت سے خطے میں اپنا اقتدار قائم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

اسد نے کہا کہ ہم نے اپنی بہادر فوج، عوام کی مدد اور شہداء کے مقدس خون کے طفیل مزاحمت کرتے ہوئے اپنے ملک کو متجاوز طاقتوں سے محفوظ رکھا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

صدر مملکت نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری