فواد معصوم: موجودہ صورتحال میں کردستان کا عراق سے الگ ہونا محال ہے

خبر کا کوڈ: 1481288 خدمت: دنیا
عراق/ مصاحبه با فواد معصوم/ 07

عراقی صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کردستان کا عراق سے الگ ہونا محال ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عراق کے کرد نشین علاقے میں ریفرنڈم ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کردستان میں ریفرنڈم کرنے کی باتیں صرف خیالی پلاو ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں عراق کی تقسیم کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے بغداد میں بعض سفارتی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اونچی اونچی باتیں ہے اور قطعی طور پر یہ نا ممکن ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عراق متحد رہے گا جبکہ تمام دوست ممالک سے عراق کی تعمیرنو میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے پارلیمانی انتخابات اور مرکزی حکومت کے علاقائی مشکلات کو سلجھانے کی تاکید بھی کی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری