حماس کے اعلیٰ سطحی وفد کی محمود عباس سے ملاقات

حماس کے اعلیٰ سطحی وفد کی محمود عباس سے ملاقات

حماس کے اراکین پر مشتمل ایک وفد نے فلسطینی صدر محمود عباس سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے اراکین نے ناصرالدین شاعر کی سربراہی میں فلسطینی صدر محمود عباس سے اہم ملاقات کی ہے۔

حماس کے وفد نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کیساتھ منگل کی شام کو تنظیم کے ہیڈ کوارٹر رملہ میں قومی اتحاد سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے ملاقات کی۔

فلسطین میڈیا سیل کے مطابق فلسطینی رہنماؤں نے مقبوضہ علاقے کی صورتحال، قومی اتحاد اور اندرونی مسائل کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

حماس کے وفد نے محمود عباس کو مسجد الاقصی کی عظیم فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے قومی اتحاد پر زور دیا۔

واضح رہے کہ حماس کے وفد میں ناصر الدین شاعر، محمود رمحی، محمد طوطح، ایمن دراغمه اور سمیر ابو عیشه وغیرہ شامل تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری