ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر ٹرمپ نے دستخط کردیے


ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر ٹرمپ نے دستخط کردیے

امریکی کانگریس نے ایران اور روس پر مزید پابندیوں کا بل پاس کیا تھا جس پر صدر ٹرمپ نے دستخط کردئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، روس اور شمالی کوریا مخالف پابندیوں پر باقاعدہ طور پر دستخط کردئے ہیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دشمنی پر مبنی اقدامات، واشنگٹن کے ساتھ ماسکو کے تعلقات مزید خراب ہونے کا باعث بنیں گے۔

روسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ تہران اور ماسکو خطے کے دو طاقتور اتحادی ہیں اور دونوں ملکوں  کے درمیان تعاون سب کے لئے خاص طور سے شام کے لئے مفید ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے ایران، روس اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے بل کو اکثریتی رائے سے منظوری دے دی تھی۔

فرانس کی وزارت خارجہ نے روس اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے سلسلے میں کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر ان پابندیوں کی ماہیت غیرقانونی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مسودے کے پاس ہونے کے 90 دن کے اندر ٹرمپ انتظامیہ ایرانی سپاہ پاسداران، اعلیٰ حکام اور قومی نمائندوں پر پابندیاں عائد کرنے کا پابند ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر اس بل کو ویٹو بھی کرسکتے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری