ہندوستانی زیرانتظام کشمیر میں منگل کے روز زخمی ہونے والے ایک اور عام شہری شہید

ہندوستانی زیرانتظام کشمیر میں منگل کے روز زخمی ہونے والے ایک اور عام شہری شہید

دوسری جانب لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو دجانہ کو پلوامہ سے راتوں رات بارہمولہ پہنچا کر گانٹہ مولہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سرینگر سے خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ ہندوستانی زیرانتظام کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں لشکر طیبہ کے کماندر ابودجانہ کے مارے جانے کے ساتھ ہی احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جن میں پہلے ایک عام شہری گولی لگنے سے جان بحق ہوا تھا اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

زخمیوں میں گابر پورہ پلوامہ کا ایک کمسن طالبعلم عقیل احمد بھی شامل تھا جس کو نازک حالت میں صورہ میڈکل انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا۔ منگل کے روز احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے طالب علم بھی بدھ کی صبح صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جوں ہی عقیل کی لاش ان کے آبائی علاقے پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور احتجاجی مظاہروں میں شدت آئی۔

مزاحمتی قیادت کی جانب سے عام شہری کی ہلاکت پر دئے گئے کشمیر بند کال کا خاصا اثر دیکھنے کو ملا۔ تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے اور ٹریفک بھی دن بھر معطل رہا۔

حکام نے جمعرات کو بھی کئی حساس علاقوں میں تعلیمی ادارے اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سرینگر میں جمعرات کے دن چھ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کردیا ہے جبکہ ریل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

اسی دوران لشکر کے کمانڈر ابودجانہ کی لاش راتوں رات پلوامہ سے بارہمولہ پہنچا دی گئی جہاں ان کو گانتہ مولہ علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری