عالم اسلام کے معنوی اور ثقافتی دارالحکومت میں جشن ولادت امام رضا علیہ السلام کی تیاریاں عروج پر

عالم اسلام کے معنوی اور ثقافتی دارالحکومت میں جشن ولادت امام رضا علیہ السلام کی تیاریاں عروج پر

اہل تشیع کے آٹھویں امام حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر عالم اسلام کے ثقافتی مرکز مشہد مقدس میں جشن و سرور کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کائنات کے آٹھویں امام حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر عالم اسلام کے ثقافتی مرکز مشہد مشہد مقدس خاص کر حرم مطہر رضوی  میں جشن و سرور کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

اس وقت مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے جشن میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین مشہد مقدس پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ گیارہ ذیعقدہ کو فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے دن کی مناسبت سے پورے ایران میں محافل منعقد کی جارہی ہیں۔

اسلامی جمہوری ایران کے دور دراز علاقوں سے ہزاروں زائرین جشن ولادت میں شرکت کرنے کی غرض سے سینکڑوں کلومیڑ پیدل چل کر بارگاہ رضوی پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں زائرین مولا امام رضا علیہ السلام کے جشن ولادت میں شریک ہونگے۔

واضح رہے کہ ایران میں یکم ذیقعدہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت سے لیکر گیارہ ذیقعدہ حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے درمیانی دنوں کو عشرہ کرامت کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔

مشہد مقدس کی بلند و بالا عمارتیں، سڑکیں اور گلی کوچوں کو برقی قمقموں سے سجایا جارہا ہے اور جگہ جگہ زائرین کی سہولیات کیلئے سبیلیں لگائی گئی ہیں۔

ہم اپنے قارئین کی خدمت میں آسمان ولایت کی آٹھویں کڑی حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری