افغان نمازیوں کو خاک و خون میں نہلا کر دہشتگردوں نے یزیدیت کی روایت دہرائی، مولانا سبط شبیر قمی

افغان نمازیوں کو خاک و خون میں نہلا کر دہشتگردوں نے یزیدیت کی روایت دہرائی، مولانا سبط شبیر قمی

پیروان ولایت جموں و کشمیر نے ہرات افغانستان میں مسجد جوادیہ پر کئے گئے دہشتگردانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پیروان ولایت کے سرپرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام میں  آئے روز قتل و غارتگری کے واقعات رونما ہوتے ہیں یہ سامراجیت کی چال ہے جنہوں نے دہشتگرد گرد ٹولوں کو وجود بخش کر مسلمانان عالم کی نسل کشی کروانے کی ٹھان لی ہے۔

مولانا قمی نے افغانستان کے نہتے نمازیوں پر حملے کو سراسر اسلام پر حملہ سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ اور مذموم کاروئیاں انجام دینے والوں کا دین مبین اسلام سے دور تک کا واسطہ بھی نہیں ہے۔

مولانا نے کہا کہ ایسے افرد ڈالروں میں بک کر اپنا دین و ایمان سامراج کو بیچتے ہیں اور سامراجیت کی ترویج کے لئے عالم اسلام میں فتنہ و فساد برپا کرکے معصوم اور بےگناہ مسلمانون کا خون ناحق بہارہے ہیں۔

مولانا نے جوادیہ مسجد پر حملہ کو ناقابل برادشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر اور حرمت والی جگہ ہوتی ہیں جو چنگیز اور یذید صفت  اس کا لحاظ نہ رکھے وہ مسلمان ہونے کا دعوٰی کس طرح کرسکتا ہے۔

انہوں نے ایسی بزدلانہ کاروائی انجام دینے والے دہشتگردوں کے منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے صفوں میں ایسے مکروہ چہرے رکھنے والے اصل میں سامراجیت کے پیروکار ہے جو داڈھی اور ٹوپی کے ذریعے مسلمانوں کو دھوکا دے کر ان کا پیچھے سے وار کرتے ہیں۔

مولانا نے مسلمانان عالم سے اپیل کی کہ وہ اسلام کے صفوں میں ایسے مکروہ چہروں کو بے نقاب کریں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرکے مسلمانوں کی سربلندی کے لئے میدان عمل میں قدم رکھیں۔

مولانا نے مسجد جوادیہ میں شہید ہوئے نمازیوں کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے جانبحق ہوئے افرد کے بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت طلب کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری