جوانوں کی قربانیان رائیگاں نہیں جانی چاہیں/پاک آرمی چیف جنرل باجوہ


جوانوں کی قربانیان رائیگاں نہیں جانی چاہیں/پاک آرمی چیف جنرل باجوہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جانی چاہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدا پولیس پر پیغام میں کہا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جانی چاہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پولیس کےشہدا اوران کے بہادر خاندانوں کو سیلوٹ پیش کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاک فوج نے ملک میں دہشت گردی کی ناسور کو ختم کرنے کے لیے ہزاروں پولیس اہلکاروں کو براہ راست تربیت دی ہے۔

فوج نے پنجاب پولیس کے 20ہزار، خیبرپختونخوا پولیس کے18 ہزار، سندھ پولیس کے17ہزار، بلوچستان پولیس کے 3 ہزار، آزادکشمیر پولیس کے 2200، اسلام آباد پولیس کے  600 جب کہ گلگت بلتستان پولیس کے 150جوانوں کو تربیت دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری