یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری، 12شہید 10 زخمی + تصاویر

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری، 12شہید 10 زخمی + تصاویر

سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں کی تازہ ترین بمباری میں کم سے کم 22 یمنی خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے علاقے صعدہ پر بمباری کرکے متعدد بے گناہ شہریوں کو شہید یا زخمی کردیا ہے۔

یمنی خبر رساں ادارے "سبا" نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے علاقے صعدہ پر خونی حملے کئے ہیں جس میں کم سے کم 12 شہید 10 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہادت کے درجے پر فائز ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں 4بچے، 4خواتین اور مرد شامل ہیں۔

شمالی یمنی علاقے برکان میں ایک شخصی گاڑی  پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں سوار 3 افراد شہید اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک کم سے دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک میں آل سعود کے اشاروں پر ناچنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری