آل سعود کے بڑھتے ہوئے حملے اور العوامیہ کے سنگین حالات + حملوں سے پہلے اور بعد کی تصاویر

آل سعود کے بڑھتے ہوئے حملے اور العوامیہ کے سنگین حالات + حملوں سے پہلے اور بعد کی تصاویر

العوامیہ کے باشندوں نے خبر دی ہے کہ اس شہر کے حالات نہایت سنگین ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودیہ کے شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ میں سعودی فورسز کے حملوں کو مسلسل تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے۔

اس دوران یہاں 26 افراد سعودی اہلکاروں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شہر کے حالات نہایت سنگین ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود کے کارندے سڑکوں پر پڑے شہداء کے جنازے بھی اٹھانے نہیں دے رہے ہیں۔ 

آل سعود نے گھروں کی چھتوں پر اسنائپر شوٹر تعینات کر رکھے ہیں نیز مظلوموں تک کوئی بھی امداد نہیں پہنچنے دے رہے ہیں۔

العوامیہ میں بڑی مشکلوں کے بعد اپنے گھر سے نکلنے میں کامیاب ہونے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں گزشتہ تین دن سے کھانے کو کچھ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر العوامیہ کی حالیہ اور سعودی حملوں سے پہلے کی تصویریں بھی شیئر ہو رہی ہیں جن میں واضح فرق کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔

آل سعود کے مظالم سے پریشان اب تک سینکڑوں افراد آس پاس کے دیہاتوں میں پناہ لے چکے ہیں۔

تیل ذخائر اور قدرتی دولت سے مالامال سعودیہ کا یہ شیعہ اکثریتی علاقہ آل سعود کی بے انصافی اور ان کے مظالم کے خلاف 2011 سے ہی پر امن احتجاج کا مرکز رہا ہے۔

آل سعود نے اپنی مخالفت کرنے والے بہت سے افراد کو قید کیا ہوا ہے نیز متعدد افراد کو شہید کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری