وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان عدالت عظمی کی توہین کے مرتکب ہوئے، درخواست دائر


وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان عدالت عظمی کی توہین کے مرتکب ہوئے، درخواست دائر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرا دی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ رحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کے وزیر اعظم اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے سابق وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب سوچیں گے کہ کس ملک کے ساتھ الحاق کریں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ راجہ فاروق حیدر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کو فکسڈ اور بغاوت قرار دیکر عدالت عظمیٰ کی توہین کی ہے۔

درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے سپریم کورٹ سے اپنے سوال کا جواب مانگ کر توہین عدالت کی ہے جب کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے نااہل اور کرپٹ وزیراعظم نواز شریف کو ہمیشہ وزیراعظم پکارنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے اپنے بیان سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری