امریکہ کی الرقہ شہر پر فاسفورس بموں سے بمباری


امریکہ کی الرقہ شہر پر فاسفورس بموں سے بمباری

امریکی جنگی جہازوں نے گزشتہ روز شامی شہر الرقہ پر ممنوعہ بموں سے حملہ کرکے 30 سے زائد عام شہریوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش کے خلاف امریکی جنگی جہازوں نے عام شہریوں پر ممنوعہ بم گرا کر 30 سے زائد شہریوں کو مار دیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق امریکی طیاروں نے ایک سرکاری ہسپتال کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 30 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی جہازوں نے الرقہ میں ہی ایک رہائشی علاقے پر بمباری کرکے 20 عام شہریوں کو شہید کیا تھا جن میں سے اکثر بچے اور خواتین سے تھیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری