تہران میں قطر، ترکی اور ایران کا سہ فریقی اجلاس


تہران میں قطر، ترکی اور ایران کا سہ فریقی اجلاس

تہران میں قطر، ترکی اور ایران کے سہ فریقی اجلاس ہدف ترکی کے برآمدات کو ایران کے راستے قطر پہنچانے کیلئے راہ ہموار کرنا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تہران میں قطر، ترکی اور ایران کی سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں ممالک کے رہنماوں نے باہمی تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

اس اجلاس میں ایران کے محمود واعظی، ترکی کے وزیر خزانہ نھاد زیبکچی اور قطر کے وزیر خزانہ نے شرکت کی۔

اس اجلاس کا موضوع تینوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا اور ترکی کے برآمدات کو ایران کے راستے قطر پہنچانے کی راہ فراہم کرنا تھا۔

اس سے قبل ترک وزیر نے اس اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر تک ترک برآمدات پہنچانے کا بہترین راستہ ایران ہی ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اس نشست میں اس موضوع پر کارآمد گفتگو کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری