فلسطین؛ صرف ایک ماہ میں 20 شہید اور 1400 زخمی ہوگئے

فلسطین؛ صرف ایک ماہ میں 20 شہید اور 1400 زخمی ہوگئے

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فلسطین میں صہیونی سیکورٹی اہلکاروں نے صرف ایک ماہ کے مختصر عرصے میں 20 افراد کو شہید اور 1400 سے زائد کو شدید زخمی کردیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین میں صہیونی سیکورٹی اہلکاروں نے صرف ایک ماہ کے مختصر عرصے میں 20 افراد کو شہید اور 1400 سے زائد کو شدید زخمی کردیا ہے۔

فلسطینی مطالعاتی مرکز کے رہنما عبداللہ حورانی کا کہنا ہے کہ صرف ایک مہینے کے مختصر عرصے میں صہیونی فوجی اہلکاروں نے فلسطین کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 20 نہتے مسلمانوں کو گولیاں مار شہید کردیا۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن سے وابستہ ادارے نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی فوج نے 13 فلسطینی شہدا کی لاشوں کو ابھی تک ورثا کے حوالے نہیں کیا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے 1400 سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو گولیاں مار کرشدید زخمی کردیا ہے۔

ادارے نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ 600 سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

غاصب اسرائیلی افواج نے فلسطینی مسلمانوں کے کئی رہائشی علاقوں کو مسمار کرکے لوگوں کو کلی طور پر علاقے سے بے دخل کردیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری