حماس کو دہشتگرد تنظیم بتائے جانے پر سعودی روزنامہ کی شدید مذمت

حماس کو دہشتگرد تنظیم بتائے جانے پر سعودی روزنامہ کی شدید مذمت

فلسطین مزاحمتی تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سعودی روزنامہ کی جانب سے حماس کو دہشت گرد تنظیم بتائے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی روزنامہ "الریاض" کی رپورٹ کی شدید مذمت کی ہے جس میں اس نے حماس کو دہشت گرد تنظیم کہا تھا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ فلسطین کی عزت و کرامت کے لئے شجاعانہ جدوجہد کرنے والی مزاحمتی تنظیم کی اہانت درحقیقت فلسطینی قوم کی توہین و بے حرمتی ہے اور یہ اقدام عرب اور اسلام دشمنوں کی خدمت کے مترادف ہے۔

افسوس کا مقام ہے کہ یہ باتیں ایک عرب میڈیا اور سعودی عرب کے مرکز میں بیٹھ کر کہی جا رہی ہیں حالانکہ صیہونی دشمن قدس، مسجد الاقصی اور فلسطینی عوام کے خلاف اپنی بدترین حرکتوں پر تلے ہوئے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ عرب قیادت اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ مستقبل میں اس طرح کی کسی پست حرکت کی تکرار نہیں ہوگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری