بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ؛ سکھ خاندان پر بدترین تشدد

خبر کا کوڈ: 1484434 خدمت: دنیا
بھارتی سکھ

بھارت میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے اور تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مسلمان تو مسلمان، سکھ آبادی بھی انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلسل ستائی جانے لگی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مودی کے نام نہاد سیکولر دیش میں اقلیتوں پر زمین ہی تنگ کی جانے لگی۔ مسلمان تو مسلمان، سکھ آبادی بھی انتہا پسندوں کے ہاتھوں ستائی جانے لگی۔ شہر شہر دندناتے انتہا پسندوں سے ریٹائرڈ سکھ افسر کا خاندان بھی نہ بچا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

انتہا پسند غنڈوں نے سکھ افسر کے گھر پر حملہ کیا۔ بیٹوں کو باہر نکال کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔ والدہ بیچ بچاؤ کرانے آئیں تو وہ بھی جنونیوں سے بچ نہ پائیں۔ حملہ کرنے والے جنونیوں نے متعصب فقرے کسے اور سکھ خاندان کو مغلظات کا نشانہ بنایا اور جب بس نہ چلا تو ملک چھوڑ کر نکل جانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

دوسری جانب معاملے کی چھان بین کو پہنچنے والی پولیس نے بھی تعصب پرستی کی انتہا کرتے ہوئے غنڈوں کا ہی ساتھ دیا اور خاندان کو پاکستانی قرار دے دیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری