سعودی عرب کا یمن جنگ میں مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

سعودی عرب کا یمن جنگ میں مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

سعودی حکومت نے یمن میں جاری جنگ کے دوران مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔

تسنیم نیوز نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہےکہ سعودی حکام نے آج علی الصبح یمن کی سرحد پر مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یمن سے ملحقہ سرحد پر انصاراللہ کے مسلح افراد کی فائرنگ سے مزید دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب گزشتہ دو سالوں سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت میں مصروف ہے اور دو سال گزرنے کے باوجود سعودی حکام کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔

سعودی عرب کی نیوز ایجنسی نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تفصیلات جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے یمنی سرکاری فوج نے سعودی سرحدی علاقوں پر حملے تیز کردئے ہیں جس کے نتیجے میں آل سعود کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک کم سے دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک میں آل سعود کے اشاروں پر ناچنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری