داعشی دہشتگردوں نے فرانس کا رخ کرلیا ہے، فرانسیسی وزیر داخلہ


داعشی دہشتگردوں نے فرانس کا رخ کرلیا ہے، فرانسیسی وزیر داخلہ

فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ داعش کے 271 شدت پسند فرانس پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے اس ملک میں دہشتگردانہ واقعات کا قوی خطرہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ گیراڈ کولمب نے خبردار کیا ہے کہ شام اور عراق سے شدت پسند تنظیم داعش کے دو سو اکہتر شدت پسند فرانس پہنچے ہیں جو کسی دہشتگرد واقعے کا سبب بن سکتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں کولمب نے کہا کہ ان میں دو سو سترہ بالغ جب کہ چوون نابالغ ہیں۔

انہوں نے بتایا کئی شدت پسندوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے جبکہ فرانس میں شدت پسندی سے متاثرہ افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری