صیہونی وزیر: الجزیرہ کا دفتر بند اور اس کے صحافیوں کے لائسنسز منسوخ ہونگے

صیہونی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے خبر دی ہے کہ جلد ہی صیہونی حکومت الجزیرہ کے دفتر کو بند کرے گی۔

صیہونی وزیر: الجزیرہ کا دفتر بند اور اس کے صحافیوں کے لائسنسز منسوخ ہونگے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صیہونی وزیر نے کہا ہے کہ جلد ہی الجزیرہ کے صحافیوں کے لائسنسز منسوخ ہونگے اور اس کے دفتر بند کر دئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صیہونی وزیر ایوب کارا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

الجزیرہ کے صحافی اسکاٹ ھیڈلر نے کہا کہ اس حکم کے تحت الجزیرہ کے عربی اور انگلش دونوں چینلز پر پابندی عائد ہوگی۔

صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطین میں الجزیرہ کے سیٹیلائٹ چینلوں پر بھی پابندی لگانے کے حق میں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے قطر پر دباو ڈالنے کی خاطر اردن اور سعودی عرب الجزیرہ کو بند کر چکے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی الجزیرہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری