ونزوئلا؛ حکومت کے حامیوں کا مخالفین پر فوجی اڈے پر حملے کا الزام

ونزوئلا کے صدر نیکلس میڈورو کے حامیوں کا کہنا ہے کہ مخالفین نے ایک فوجی اڈے کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ونزوئلا؛ حکومت کے حامیوں کا مخالفین پر فوجی اڈے پر حملے کا الزام

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کے نائب سربراہ اور صدر مملکت کے حامی داوسدادو کیبیلو نے ایک فوجی اڈے پر حملے کی خبر دی ہے۔

بی بی سی نے بھی ونزوئلا کے حکام کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کچھ فوجی جوانوں نے بغاوت کی کوشش کی جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ویلینشیاء شہر میں بھی تقریبا دو گھنٹے تک وقفے وقفے کے ساتھ  فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری