صعدہ میں آل سعود کے سیاہ کارنامے پر اقوام متحدہ کا رد عمل

صعدہ میں آل سعود کے سیاہ کارنامے پر اقوام متحدہ کا رد عمل

اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار عہدے دار نے صعدہ میں سعودی عرب کے جرائم پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے یمن کے شہر صعدہ پر ہونے والے آل سعود کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود کے ان حملوں میں کم از کم 12 عام شہری جاں بحق ہو گئے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

اس عہدے دار نے سعودی اتحاد کی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یمن میں جنگ میں مصروف سعودی عرب کے حواریوں کو عام لوگوں کی جان و مال کا کوئی خیال نہیں ہے۔

آل سعود نے ایک اتحاد تشکیل دے کر 3 سال پہلے یمن پر خونی حملے شروع کئے تھے جس کے سبب اب تک ہزاروں یمنی شہری مارے گئے ہیں، لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

وبا کا شکار یہ ملک قحط سالی اور انسانی بحران کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری