العوامیہ پر سعودی فوجیوں کے حملے میں ایک اور شہری شہید

العوامیہ پر سعودی فوجیوں کے حملے میں ایک اور شہری شہید

سعودی فورسز نے شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ میں حملہ کرکے ایک اور عام شہری کو شہید کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ القطیف کے شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ میں آل سعود فورسز نے ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے ایک عام شہری کو شہید کر دیا ہے جبکہ دو افراد کو قیدی بھی بنا لیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی فورسز نے العوامیہ کے السیھات نامی علاقے میں حملہ کرتے ہوئے لوگوں کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شیعہ مسلمان شہید اور ایک زخمی ہوا جبکہ ایک فرد کو سیکورٹی فورسز نے قیدی بنا لیا۔

گزشتہ تین ماہ سے سعودی مظالم کے شکار اس علاقے میں اب تک 26 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

سعودی مظالم سے پریشان سینکڑوں شیعہ مسلمان اپنے گھربار چھوڑ کر آس پاس کے علاقوں کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آل سعود نے اس علاقے کی بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتیں بھی بند کر رکھی ہیں۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری