حشدالشعبی باقی رہے گی، کوئی بھی اسے ختم کرنے کا مشورہ دینے کا حق نہیں رکھتا


حشدالشعبی باقی رہے گی، کوئی بھی اسے ختم کرنے کا مشورہ دینے کا حق نہیں رکھتا

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حشدالشعبی مکمل آمادگی کے ساتھ میدان میں حاضر رہے گی اور دشمن کی ہر سازش اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حشدالشعبی کے ترجمان یوسف الکلابی نے موصل میں عراقی فورسز کی فیصلہ کن کامیابی اور حشدالشعبی کے مستقبل سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موصل فتح نے دشمن کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا اور ان کا عراق کی تقسیم کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی ایک عسکری تنظیم ہے جو عراقی حکومت سے وابستہ ہے اور داعش کے خاتمے کے بعد بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ "میں واضح کر دوں کہ حشدالشعبی مکمل آمادگی کے ساتھ میدان میں حاضر رہے گی اور دشمن کی ہر سازش اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی"۔

انہوں نے تاکید کی کہ حشدالشعبی عراق کے عام شہریوں کی مدد سے بنی تنظیم ہے جو عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے تشکیل پائی ہے اور یہ تنظیم ہتھیار نہیں  ڈالے گی اور اپنی موجودہ حالت پر باقی رہے گی۔

واضح رہے کہ حشد الشعبی عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد ایک قانونی تنظیم بن گئی ہے جو مرجعیت کے حکم اور عام شہریوں کی ہماہنگی سے وجود میں آئی ہے اور بوقت ضرورت اسے ختم کرنے کا اختیار بھی قوم و ملت کے پاس ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری