العوامیہ میں سعودی دہشت گردی جاری ایک شہید، کئی زخمی


العوامیہ میں سعودی دہشت گردی جاری ایک شہید، کئی زخمی

العوامیہ میں سعودی عرب کی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، سعودی فورسز کی تازہ ترین کارروائی میں ایک شہری شہید اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق،  العوامیہ میں آل سعود فورسز کی ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ایک عام شہری شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلح سعودی فورسز نے ایک فرد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

 واضح رہے کہ العوامیہ میں میڈیا پر مکمل پابندی ہے۔

خیال رہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ سعودی عرب کے دورےکے بعد سے آل سعود نے العوامیہ میں آپریشن کرنا شروع کیا ہے۔

العوامیہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 25 سے زیادہ شہری سعودی  مظالم کا شکار ہوکر شہادت کے درجے پر فائز ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تصویروں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آل سعود نے کس بے دردی کے ساتھ العوامیہ پر دھاوا بول دیا ہے۔

سعودی افواج نے  العوامیہ کے رہائشی  علاقوں پر حملہ کر کے عام لوگ یہاں تک کہ خواتین اور بچوں پر ظلم و تشدد کا بازار گرم کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ  30 ہزار نفوس پر مشتمل العوامیہ مکمل طور پر سعودی فورسز کے محاصرے میں ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری