مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، مزید6افراد شہید

خبر کا کوڈ: 1486194 خدمت: دنیا
بھارتی فوج

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے ماچھل میں نہتے کشمیریوں کے خلاف کارروائی کرکے 6 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج نے ماچھل میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کیا اور اس دوران پانچ نوجوانوں کو شہید ہوگئے۔

بھارتی فورسزکے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل پر ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں مکمل شٹرڈاؤن رہا اور بھارت کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

 واضح رہے کہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس میں بھارتی فورسز فورسز کے ہاتھوں مزید 6 کشمیری جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 5 کشمیریوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے ماچھل میں جبکہ ایک نوجوان کو ضلع پلوامہ میں شہید کیا گیا۔

اس کے علاوہ پلوامہ میں بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران ایک نوجوان کو شہید کر دیا گیا، شہید نوجوان کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

 بے گناہ کشمیریوں کے قتل پر ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں مکمل شٹرڈاؤن رہا اور بھارت کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

 قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں، چھرے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ ریاستی انتظامیہ نے مظاہروں کو روکنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کر دی ہے۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے امرگڑھ کے علاقے میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا جس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شمالی کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری