ہیروئن سے طالبان اربوں ڈالرکماتے ہیں، امریکی دعوی


ہیروئن سے طالبان اربوں ڈالرکماتے ہیں، امریکی دعوی

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ افغان طالبان ہیروئن کی کاشت سے اربوں ڈالر کما رہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغان طالبان ہیروئن سے اپنے جنگی اخراجات پورے کرتے ہیں۔

کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے انسداد منشیات ولیم براؤن فیلڈ کا کہنا ہے کہ یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ طالبان پوست کی فصل سے ہیروئن بنانے والے کارخانے چلا رہے ہیں۔

ولیم براؤن فیلڈ کا کہنا ہے کہ  اب ہر فصل کو افغانستان میں ہی پراسس کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں زیادہ پیسہ ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے منشیات کی اربوں ڈالر کی اسمگلنگ ہوتی ہے جس میں طالبان کا بڑا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کسان فی کلو خام پوست 163 ڈالر میں فروخت کرتے ہیں۔

طالبان خام مال کو ریفائن کرنے کے بعد خطے کی مارکیٹوں میں اسے 2300 سے 3500 ڈالر فی کلو تک فروخت کرتے ہیں جب کہ یورپ پہنچنے کے بعد اس کی قیمت 45 ہزار ڈالر فی کلو تک پہنچ جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان نے اپنے جنگی اخراجات پوست کاشت سے پورے کرتے ہیں اس کے علاوہ افغان کسانوں سے مقدار میں ٹیکس  لیا جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری