گوجرانوالہ میں انوکھا مظاہرہ، میئر کا دفتر کوڑے سے بھر دیا گیا

خبر کا کوڈ: 1486671 خدمت: پاکستان
گوجرانوالہ

گندگی اور بد بو سے تنگ آکر شہریوں نے گوجرانوالہ شہر کے مئیر کے دفتر کو کوڑے کرکٹ سے بھر کر احتجاج کرنے کی انوکھی کوشش کی۔

 تسنیم نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے ایک انوکھے احتجاج کرتے ہوئے میر کے دفتر کو کچرے سے بھر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا کہ جو بدبو ہم برداشت کرتے ہیں اب میئر کو بھی کرنی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز نے لکھا ہے کہ احتجاجی مظاہرین نے صفائی نہ ہونے کے خلاف انوکھا احتجاج  کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ میئر کے دفتر میں ڈالتے ہوئے حمکرانوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ہے۔

گوجرانوالہ میں ’’عام لوگ پارٹی‘‘ کے مظاہرین نے شہر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ میئر دفتر کے آگے ڈال دیا ہے۔

شہر میں صفائی کی ابتر صورت حال پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار گندگی کے حوالے سے درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں، لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ جو بدبو ہم برداشت کرتے ہیں اب میئر بھی برداشت کریں۔

مظاہرین اتنے مشتعل تھے کہ میئر کے عملے کی انہیں روکنے کی ہمت نہ ہوئی اور کھڑے کھڑے احتجاج دیکھتے رہے۔

مظاہرین کے جانے کے بعد صفائی کے عملے نے فوراً پہنچ کر میئر کے دفتر کے آگے سے کوڑا تو اٹھایا لیکن شہر جوں کا توں ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری