ایران میں داعش کے مزید 27 دہشتگرد گرفتار


ایران میں داعش کے مزید 27 دہشتگرد گرفتار

ایران کی انٹیلی جنس وزارت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ انہوں نے دہشت گرد تنظیم داعش کے مزید 27 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی انٹیلی جنس وزارت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں داعش کے مزید 27 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

حساس اداروں کے زیر نگرانی صدر مملکت کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ہم نے ملک کے مذہبی مقامات اور شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے مذموم ارادے رکھنے والے ایک اور دہشتگرد گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ باہمی تعاون کے بعد گرفتار کئے گئے ان دہشتگردوں کے پاس سے سنگین اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ افراد میں 10 غیر ملکی بھی گرفتار کئے گئے ہیں جو کمانڈر کی حیثیت رکھتے ہیں نیز 17 افراد کو ملک کی سرحدوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری