"پاکستان! ایرانی ترین ہمسایہ" نامی چینل کے پانچ ہزار ممبرز پورے ہونے پر چیئرمین سینیٹ پاکستان نے کیک کاٹا + تصاویر


"پاکستان! ایرانی ترین ہمسایہ" نامی چینل کے پانچ ہزار ممبرز پورے ہونے پر چیئرمین سینیٹ پاکستان نے کیک کاٹا + تصاویر

مشہد میں پاکستانی قونصل جنرل اور تسنیم کے کارکنوں کی موجودگی میں ڈاکٹر میاں رضا ربانی نے ٹیلیگرام چینل "پاکستان! ایرانی ترین ہمسایہ" کے پانچ ہزار ممبرز مکمل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ٹیلیگرام چینل "پاکستان! ایرانی ترین ہمسایہ" حال ہی میں سرگرم عمل ہوا ہے اور نہایت ہی کم عرصے میں ایک محبوب اور مقبول چینل کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

اس چینل میں ایرانی وزارت خارجہ کے عہدے داران، یونیورسٹیز کے اساتید، جامعۃ المصطفی کے طلاب اور دیگر افراد شامل ہیں جن کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

اس چینل کے پانچ ہزار ارکان مکمل ہونے پر مشہد میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل اور عملہ کے علاوہ خبر رساں ادارے تسنیم کے کارکنون اور چیئرمین سینیٹ پاکستان کی موجودگی میں ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔

میاں رضا ربانی نے امید ظاہر کی کہ اس چینل کی فعالیت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونے کا باعث بنے گی۔

یہ چینل پاکستان کی پرکشش اور خوبصورت قدرتی مناظر، آرٹ اور تہذیب و تمدن کے بارے میں اپنے ہمسایہ ملک ایران کو باخبر کرتا ہے۔

200 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان ایران کے جوار میں واقع ایک عظیم استعداد کا حامل ملک ہے جس کی ایران کے ساتھ 904 کلومیٹر مشترکہ سرحد ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان بہت سے مشترکات پائے جاتے ہیں۔

پاکستان کی قومی زبان اردو ہے جس میں 70 فیصد الفاظ فارسی سے لئے گئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری