اسکردو میں گیس پلانٹ سمیت کئی اہم منصوبوں کا اعلان


اسکردو میں گیس پلانٹ سمیت کئی اہم منصوبوں کا اعلان

وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے اسکردو میں گیس مکسنگ پلانٹ کے قیام کے لئے 2 ارب جبکہ اسپیشل پولیس یونٹ کے لئے 3 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔

تسنیم نیوز نے علاقائی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایک بار پھر گلگت بلتستان کے شہریوں کے لئے خوشخبری دی ہے کہ اسکردو میں کیسنر کے ہسپتال، گیس پلانٹ اور روڈ کے تعیراتی کام جلد شروع کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے اہم ملاقات کی ہے جس میں اسکردو میں گیس مکسنگ پلانٹ کے قیام کے لئے 2 ارب جبکہ اسپیشل پولیس یونٹ کے لئے 3 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم سے ہونے والی پہلی ملاقات میں گلگت بلتستان کو تین اہم منصوبوں کی خوش خبری دی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کینسر کے علاج کے لئے پہلا ہسپتال بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ ن لیگ کینسر ہسپتال کو بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم پاکستان جلد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے ہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان نے گلگت اسکردو روڈ پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت صرف وعدے کرتی ہے عملا کوئی کام نہیں ہوتا جس کی وجہ سے علاقے میں سخت بے اور مایوسی پائی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ گلگت اور اسکردو میں گھروں کو بذریعہ پائپ لائن گیس کی فراہمی کے لئے پلانٹ لگانے کے لئے دو ارب روپے اور اسپیشل پولیس یونٹ کے قیام کے لئے تین ارب روپوں کی منظوری ملی ہے جسے علاقے میں خوشحالی آئےگی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گلگت اسکردو روڈ کے تمام معاملات حل  ہوچکے ہیں اور کام کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری