صیہونی جیل سے 15 سال بعد آزاد ہوگیا ایک مظلوم فلسطینی

خبر کا کوڈ: 1487278 خدمت: اسلامی بیداری
زندان اسرائیل

غاصب صیہونیوں نے 15 سال بعد ایک فلسطینی کو قید سے رہا کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غاصب صیہونیوں نے ایک فلسطینی شہری کو 15 سال جیل میں رکھنے کے بعد آزاد کر دیا ہے۔

جنوبی بیت لحم کے الخضر دیہات کے باشندے 41 سالہ محمد حسن عیسی کو غاصب صیہونیوں نے 15 سال قبل گرفتار کیا تھا۔

محمد حسن عیسی کو فروری 2003 میں الھجر دیہات کے جنوب میں ایک صیہونی بس پر حملہ کرنے اور اس میں دھماکہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

الخضر کے باشندوں نے صیہونی قید سے رہا ہونے والے اس مظلوم فلسطینی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری